District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
کلین اینڈ گرین پاکستان فیز ٹو کے تحت شہر کی خوبصورتی کیلیے جی ٹی روڈ پر خوبصورت مانومنٹ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
کلین اینڈ گرین پاکستان فیز ٹو کے تحت شہر کی خوبصورتی کیلیے جی ٹی روڈ پر خوبصورت مانومنٹ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے، سروس موڑ کے قریب اور سائیں راجہ پھاٹک کیساتھ پل کے دونوں جانب بھی بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پراجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا، اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین خاں، ممتاز کاروباری شخصیت باؤ ناصر اور معززین بھی اس موقع پر موجود تھے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے نانومنٹ راولپنڈی کیطرف سے آتے ہوئے اس مقام پر بنایا جا رہا ہے جہاں سے ٹریفک گجرات شہر میں داخل ہوتی ہے اسکی تعمیر فروری کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی یہ مانومنٹ شہر کی خوبصورتی کے لئے اہم اضافہ ہو گا اسی طرح رحمانیہ پل کی گجرات شہر اور سائیں راجہ پھاٹک کے دوسری جانب دیوار کیساتھ بیوٹیفکیشن کے پلان کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے ان منصوبوں کے لئے وسائل ممتاز کاروباری شخصیت باؤ ناصر فراہم کر رہے ہیں . ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ضلع گجرات کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے علاقوں میں شہریوں کی مدد سے اس نوعیت کے پراجیکٹس شروع کئے جائیں. داخلی راستوں پر خوبصورت مونومنٹ بنائے جائیں گے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے وزیراعظم کلین گرین پروگرام کے تحت بھی شہر کو صاف اور سرسبز بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر کام کرنے والے افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہیں.