District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گجرات شہر کے علاقہ محلہ عثمان پورہ کا دورہ کیا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گجرات شہر کے علاقہ محلہ عثمان پورہ کا دورہ کیا اور گلیوں، نالیوں کی تعمیر کے منصوبہ جات کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے نالیوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مٹیرئل کی کوالٹی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ٹھکیدار کو ہدایت کی کہ نالیوں کی تعمیر نئے سرے سے کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر گجرات عوامی شکایت پر محلہ عثمان پورہ پہنچے اور نالیوں گلیوں کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ پر ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں ناقص مٹیرئل کا استعمال ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ناقص کام کرنے والے ٹھکیدار کے خالف کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے مطابق پبلک فنڈز کا درست استعمال یقینی بنایا جائے۔