District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
نالہ بھمبر سے ریت نکالنے کے لئے 2 بلاکس7 کروڑ15 لاکھ روپے میں نیلام کردیئے گئے ہیں
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
نالہ بھمبر سے ریت نکالنے کے لئے 2 بلاکس7 کروڑ15 لاکھ روپے میں نیلام کردیئے گئے ہیں، جبکہ دریائے چناب، جہلم سمیت چار بلاکس کی بولی نہ لگنے کی وجہ سے نیلامی کا عمل ملتوی کر دیا گیاہے۔دریاؤں اور نالوں سے ریت بلاکس کی نیلامی کیلئے بولی ڈی سی کمپلکس میں منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نذارت علی نے نیلامی کی نگرانی کی، محکمہ معدنیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد دانیال سمیت نیلامی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی جبکہ بڑی تعداد میں ٹھیکیدار اور انکے نمائندے بھی موجود تھے۔ نیلامی کے دوران نالہ بھمبر کے گلیانہ زون کا ٹھیکہ 2کروڑ20لاکھ روپے میں نیلام کر دیا گیا جبکہ لالہ موسیٰ زون 5 کروڑ 95 لاکھ میں نیلام ہو ا، باالترتیب میسرز عمر آفتاب اور میسر ز محمد نواز کامیاب بولی دہندہ قرار پائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نذارت علی نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن اور ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی ہدایت پر سرکاری ٹھیکوں کی شفاف انداز سے نیلامی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور نیلامی کا تمام عمل سوشل میڈیاپر براہ راست نشر بھی کیا گیا ہے۔