District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سہولت بازار شاہ جہانگیر روڈ اور سہولت بازار ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا،
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سہولت بازار شاہ جہانگیر روڈ اور سہولت بازار ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا، ان بازاروں میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور وہاں رکھی گئی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا اور خریداری کے لئے آنیوالے شہریوں سے قیمتوں اور کوالٹی کے بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق سہولت بازاروں کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو سستے داموں سبزیوں، پھلوں، آٹا، چینی، دالوں اور دیگر اشیاء کی فراہمی ہے۔ سہولت بازاروں میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے افسران کو احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پھڑیئے و کمیشن ایجنٹ دوکاندار اور عام گاہک کو خریدار ی کی رسید مہیا کرنے کے پابند ہیں، خلاف ورزی کرنے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔